اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے پولیس ترجمان نے اتوار کو دعوی کیا کہ اسرائیلی فوجیوں نے زیاد یوسف زہران نامی ایک فلسطینی نوجوان کو گولی ماردی جس کے پاس چاقو تھا۔
فلسطین کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ صیہونی فوجیوں نے غرب اردن کے شہر نابلس کے جنوب میں زعترہ چیک پوسٹ کے قریب اس فلسطینی نوجوان کو گولی ماری۔
صیہونی فوجیوں نے ہفتے کی شام بھی ایسا ہی دعوی کرکے نابلس میں ہی ایک اور فلسطینی نوجوان کو گولی مار کر شہید کردیا تھا۔
صیہونی فوجی پچھلے دوسال سے فلسطینی نوجوانوں کو اس بے بنیاد دعوے کے تحت گولی مار کر شہید کردیتے ہیں کہ ان کے پاس چاقو تھے۔
.......
/169